ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جگن ناتھ مندر کے اندر نابالغہ کی عصمت دری

جگن ناتھ مندر کے اندر نابالغہ کی عصمت دری

Mon, 03 Apr 2017 00:37:11    S.O. News Service

باری پدا /اڑیسہ: 2/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جگن ناتھ مندرکے احاطے کے اندر جسمانی طور پرمعذور ایک نابالغ لڑکی کی مبینہ طور پر عصمت دری کی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب جمعہ کی دیر شب 11سالہ ایک لڑکی بھگوان کا درشن کرنے مندر پہنچی تھی، اس وقت مندر تقریبا ویران تھا۔انہوں نے بتایا کہ موقع کا فائدہ اٹھا کر 28سالہ ایک نوجوان اس کو بھگوان کے اشنا ن منڈپ میں لے گیا،وہاں اس کی عصمت دری کر کے وہ فرار ہو گیا۔متاثرہ کو موقع سے سنگین حالت میں بچا لیا گیاہے۔ناراض مقامی لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر اس کی پٹائی کی اور اس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی صحت بگڑنے کے بعد اس کوکٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج میں داخل کروایا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ باری پدا کے ڈپٹی کلکٹر ایس کے پروہت نے دیگرپولیس افسران کے ساتھ جائے حادثہ کا دورہ کرکے نابالغہ کے علاج کے لیے 10000روپے کی منظوری دی ہے۔


Share: